سیکھیں سرکاری قوانین اور بنیادی حکمتِ عملی کے ساتھ یو این او کارڈز کیسے کھیلا جائے

کیا آپکو یو این او کارڈز کھیلنے میں دلچسپی ہے اور آپ سیکھنا چاہتے ہیں کہ یو این او کارڈز کیسے کھیلا جائے؟ تو آپ صحیح جگہ ہے، اس بلاگ پوسٹ میں، ھم آپکو سیکھائیں گے کہ یو این او کارڈز کیسے کھیلا جائے اور اس عمل کو آسان بنانے کے لیے ھم آپکو ابتدائی رہنمائی فراہم کرے گے۔ اس کے علاوہ، ھم آپکو اس کھیل کے متعلق سرکاری قوانین، بنیادی حکمتِ عملی، اور کُچھ تجاویز فراهم کریں گے جو آپکو یو این او کارڈ کھیلنے میں مدد کرے گے اور اس کھیل كو آسان اور تفریح سے بھر پور بنائیں گے۔ چلو سیکھیں!

یو این او کیا ہے؟

یہ ایک مقبول اور بہت ہی آسان کھیل ہے۔ اس سے ہر عمر کے لوگ لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، یہ پورے خاندان کے لیے ایک تفریحی کارڈ گیم ہے۔ آپ یہ کھیل دوستوں کے ساتھ بھی بآسانی کھیل سکتے ہیں۔ یہ کھیل کارڈز کے رنگوں اور نمبروں کے ملاپ پر انحصار کرتا ھے۔ یو این او (UNO ) کارڈز بےشمار رنگوں اور نمبروں میں دستیاب ہیں۔

shuffling-unio-cards

یہ ایک تیز رفتار کھیل ہے جس میں کھلاڑی اپنے ہاتھ میں موجود تمام کارڈز سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے خصوصی ایکشن کارڈ ( Special Action Card) کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کھیل میں اسپیشل ایکشن کارڈ 3 قسم کے ہیں۔ پہلا، چھوڑیں/ سکیپ کارڈ (card skip) ہے۔ جب کھلاڑی اس کارڈ کا استعمال کرتا ہے تو اگلا کھلاڑی اپنی باری چھوڑ دیتا ھے۔ دوسرا، ریورس کارڈ ( reverse card) ہے۔ اس میں کھلاڑی کھیل کی سمت کو بدل سکتا ھے۔ اور تیسرا، ڈرا 4 کارڈ (Draw 4 card) ہے۔ اس کو استمال کرنے والا اگلے کھلاڑی کو چار کارڈ بنانے کے لیے اور اُسے اُس کی باری ضائع کرنے پر مجبور کرتا ھے۔

یو این او کارڈز کیسے کھیلا جائے ؟؟

یو این او کارڈز کھیلنا بہت آسان ہے۔ اس کھیل کا مقصد ایسا پہلا کھلاڑی بننا ہے جو اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے سارے کارڈز ختم کرے۔

  • سب سے پہلے، دو سے دس ( 10-2) کھلاڑیوں کو جمع کریں۔
  • یو این او کارڈز کا ایک معیاری ڈیک استمعال کریں، جِس میں چار رنگوں کے کارڈ شامل ہوتے ہیں۔ جن کےنمبر 9-0 تک ہیں۔ چار رنگوں کے کارڈز میں سُرخ، پیلا، سبز اور نیلا رنگ شامل ہے۔ اس کے علاوہ، خصوصی ایکشن کارڈز بھی شامل ہے۔
  • ڈیک شفّل (shuffle) کریں اور ہر کھلاڑی کو 7 کارڈز دیں۔

گیم پلے

  • ڈیلر کے بائیں طرف کا کھلاڑی ایک کارڈ کو ضائع کر کے گیم شروع کرتا ہے۔
  • گیم گھڑی کی سمت میں کھیلی جاتی ہے۔
  • کھلاڑی اپنی ضرورت کے مطابق سپیشل اکشن کارڈز کو استعمال کر سکتا ہے۔ جیسے کہ،  کھلاڑی سکیپ کارڈ (skip card)، ریورس کارڈ ( reverse card) اور ڈرا 4 کارڈ کا استعمال کر سکتا ہے۔
  • ضرورت پڑنے پر کھلاڑی ڈیک سے کارڈ ڈرا کرسکتے ہیں اور وائلڈ کارڈ ( wild card) کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
  • جو کھلاڑی سب سے پہلے اپنے ہاتھ کے کارڈز خالی کرتا ہے وہ راؤنڈ جیت جاتا ہے۔

اسکورنگ:

ہر راؤنڈ میں جیتنے والے کھلاڑی کے پوائنٹس اسکور دوسرے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں چھوڑے گئے کارڈز کی بنیاد پر ھوتا ہے۔

نمبر کارڈز: فیس کی قیمت ( مثال کے طور پر، 5 کارڈز کی قیمت 5 پوائنٹس ہو گی۔)

اکشن کارڈز: اسکیپ، ریورس، اور ڈرا 4 ان سب کے 20 پوائنٹس ھو گے۔

وائلڈ اور وائلڈ ڈرا 4: 50 پوائنٹس ہر ایک کے۔

کھیل کی جیت:

کھیل اُس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کھلاڑی مخصوص پوائنٹس ( مثلاً 500پوائنٹس) تک نہ پہنچ جائے، اور اس جگہ جس کھلاڑی کے سب سے کم پوائنٹس ھو گے وہی اس کھیل کو جیتے گا۔

جیتنے کی حکمتِ عملی:

مندرجہ ذیل مشوروں کو مدِ نظر رکھتے ھوئے کوئی بھی کھلاڑی آرام سے اس کھیل کو جیت سکتا ہے۔

مخالفین کے ہاتھوں پر نظر رکھنا: اپنے مخالف کھلاڑی کے ہاتھوں پر نظر رکھ کر ہم اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ، انکے کارڈز پر مشاہدہ کرکے اُنکی ممکنہ کارروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

موقعے کے حساب سے کھیلیں: اپنے کارڈز کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں تاکہ آپ مخالفین کی جیت میں مشکلات پیدا کر سکیں

دفاعی طریقے سے کھیلیں. اگر آپ کے پاس وائلڈ کارڈ ہے تو اُنھیں دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ مثلاً، کھیل کی سمت کو ریورس کرنا یا دُوسرے کھلاڑیوں کو کارڈ کھینچنے سے روکنا۔

جلدی اپنے ہاتھ کو خالی کریں: جتنی جلدی ہو سکے اپنے ہاتھوں کو قیمتی کارڈز سے خالی کریں۔

کھلاڑیوں کے لیے جدید ٹیکنیکس (Techniques) اور حکمتِ عملی:

uno cards

یہ وقت ہے کہ ہم جدید طریقے کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ وہ اس گیم سے لُطف اندوز ہو سکیں۔ یہ جدید طریقے کھلاڑیوں کو جیتنے میں مدد کریں گے۔

کارڈ کاؤنٹنگ (Card counting) ایک جدید اور موثر ٹیکنیک ہے۔ اس میں پلیئرز کھیلے گئے تاشوں پر نظر رکھ کر بہتر فیصلہ کر سکتے ھیں۔ اس ٹیکنیک سے کھلاڑی اپنے مخالفین کی چال کی پیشن گوئی کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، بلفنگ (bluffing) بھی ایک موثر ٹیکنیک ہے جو بالکل پوکر (poker) کی طرح ہے۔ اس ٹیکنیک میں کھلاڑی اپنے آپ کو مضبوط پلیئر ھونے کا ڈرامہ کرتا ہیں۔ مطلب یہ کہ کمزور کارڈ پکڑے ہونے کے باوجود بھی مخالفین کو ایسے دیکھانا جیسے مضبوط اور طاقت ور کارڈز کا مالک ہے۔ اِس حکمتِ عملی سے مخالفین غیر دانشمندانہ اقدامات کرنے پر مجبور ہو جاتے ہے۔

آخر میں، اگر آپ ٹیم میں کھیل رہے ہیں تو کھیلنے کے درمیان دوسرے ساتھیوں کے ساتھ تعاون (Cooperation) اور مواصلات (Communication) قائم کریں۔ یہ جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خاتمہ:

آخر میں، سیکھیں یو این او کارڈز کیسے کھیلا جائے اور جانیئے یو این او کارڈز کے متعلق قواعد ، حکمت عملی اور تجاویز۔ یہ بہت آسان کھیل ہے جو آپ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ آرام سے کھیل سکتے ہیں۔

C

Casino 20% Daily Reload Bonus 5,000 BDT

C

Casino 0.8% Unlimited Daily Rebate